Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی: پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، جاسوسی کیلئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی آبدوز کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پیشہ ورانہ مہارت سے بحری افواج نے بھارتی عزائم ناکام بنا دیئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ نے پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹ کے ذریعے دشمن کی آبدوز کا وقت سے پہلے سراغ لگا لیا، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ اور بھارت کی سازشی ذہنیت کا عکاس ہے۔ پاکستان شروع سے ہی پرامن بقائے باہمی کے نظریئے کا حامی ہے جبکہ بھارت سیاسی چالیں چلنے سے باز نہیں آتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular