
واشنگٹن: امریکا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی 5 روزہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیول فورسز سینٹرل کمانڈ امریکا نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں کثیر الجہتی میری ٹائم سیکیورٹی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ امریکا، اسرائیل اور دو خلیجی ملکوں کے درمیان یہ پہلی بحری مشقیں ہیں۔ یو اے ای اور بحرین نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔


































