Sat Oct 24, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

نیٹو ممالک روس کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں، پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک روس کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں۔ہم ان کی جوہری صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ روسی صدر نے کہاکہ نیٹو کے تمام سرکردہ ممالک نے اپنا اصل ہدف ہمیں اسٹریٹجک شکست سے دوچار کرنے کو قرار دیا ہے۔ تاکہ ہمارے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑے۔ ان کا ایک ہی مقصد ہے سابق سوویت یونین اور اس کے بنیادی حصے روسی فیڈریشن کو ختم کرنا۔انہوں نے مغرب کو یوکرین کے جرائم کا بالواسطہ ساتھی قرار دیا کیونکہ وہ سابق سوویت ملک کو مہلک ہتھیار فراہم کرتا رہتا ہے۔ پیوٹن نے کہاکہ وہ دسیوں ارب ڈالر کے ہتھیار یوکرین کو بھیج رہے ہیں۔کیا یہ جنگ میں شرکت نہیں ہے؟۔۔ کیوں کہ یہ محض فوجی تکنیکی تعاون نہیں ہے، کیونکہ وہ اس کے لیے رقم وصول نہیں کرتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular