
ناگاساکی : جاپان کے شہر ناگاساکی پرامریکا کے ایٹم بم حملے کو76 برس بیت گئے ناگاساکی پیس پارک میں منعقدہ خصوصی تقریب میں جاپانی وزیراعظم سمیت 500 افراد نے شرکت کی اور متاثرہ افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی, 9 اگست 1945 کو امریکا نے ناگاساکی پر ایٹم بم سے حملہ کیا تھا،جس میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ناگاساکی سے تین دن قبل امریکا نے جاپان کے شہرہیروشیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔


































