Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ہندوتوا انتہا پسندوں کے دُہرے معیار پر تنقید، مسلمان پروفیسر گرفتار

نئی دہلی : بھارت میں ہندوتوا انتہا پسندوں کے دُہرے معیار پر تنقید کے جرم میں ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنما راجہ صاحب محمود آباد کے پوتے علی خان محمود آباد کو دہلی سے گرفتار کرلیا گیا۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں علی خان محمود آباد نے لکھا تھا کہ میں آپریشن سندور میں کرنل صوفیہ کی کارکردگی پر دائیں بازو کے لوگوں کو تالیاں بجاتے دیکھ کر خوش ہوں مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ اسی شدت کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کر سکتے کہ ہجومی تشدد، مکانات پر بلڈوزر چلائے جانے اور بی جے پی کہ نفرتی سیاست کے شکار شہریوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ علی خان محمود آباد کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے۔ مسلح بغاوت یا تخریبی سرگرمیوں پر اکسانے اور مذہبی عقائد کی توہین کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular