
غزہ: القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے قابض فوج کے ہوش اڑادئے۔ قیمتی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں کاغذ کے پرزوں کی طرح بکھرنے لگیں۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعیبدہ نے کہا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد اب تک 825 سے زیادہ فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں دشمن کے تین ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا گیا۔ مزاحمت کی نئی لہر نے قابضین کو نابودی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ اولین ترجیح فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو روکنا اور نسل کشی کا خاتمہ ہے۔
ادھر بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما اُسامہ حمدان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ غزہ میں جنگ مکمل رُکنے تک کسی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔ اسرائیل فوجی طاقت کے زور پر یرغمالی کو رہا کرانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ اُسامہ حمدان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کو ختم کرنے کا اسرائیلی مقصد ہمارے لوگوں کی استقامت و مزاحمت کے سامنے ختم ہو جائے گا۔


































