
تل ابیب : اسرائیل پر حماس کے حملے میں دو سوسے زائد غیر ملکی بھی مارے گئے۔ اسرائیلی حکام نے فہرست جاری کردی۔ سب سے زیادہ پینتیس فرانسیسی شہری ہلاک ہوئے، 33 تھائی۔ 31 امریکی۔ 21 یوکرینی ۔19روسی ۔دس نیپالی۔ دس جرمن بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔ اٹلی ، فلپائن، آسٹریا، سری لنکا۔ پیرو ، برازیل، کمبوڈیا، آسٹریلیا، ہونڈوراس، آذربائیجان، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے بھی شہری ہلاک ہوئے۔ اسرائیل کے مطابق تقریباً 230 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے جن میں اسرائیلی، غیر ملکی اور دوہری شہریت کے حامل افراد شامل ہیں۔ اس کے بعد سے چار خواتین کو رہا کیا گیا ہے۔


































