
غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم 94 ویں روز میں داخل ہوگئے۔ دیرالبلح، خان یونس اور شمالی غزہ پر فضائی حملے شدید ہوگئے۔ تازہ حملوں میں ایک سو تیس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
سات اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد تئیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق پناہ گزین کیمپوں اور محفوظ قرار دیئے گئے مقامات پر حملے کرکے اسرائیلی فوج نسل کشی کررہی ہے۔ کئی مقامات پر اسرائیلی فوج نے سخت سردی سے بچنے کیلئے تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے والے افراد پر عمارتیں گرادیں۔ بلڈوزر کے ذریعے اسرائیلی فوج ملبے میں انسانوں کو زندہ دفن کررہی ہے۔


































