Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار کے مسلمانوں پر مظالم، 2 افراد شہید

آسام: بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کے گاؤں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران پولیس فائرنگ سے 2 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے، بھارتی ریاست آسام کے ضلع دارانگ میں پولیس نے غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 20 شدید زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کی کوریج کرنے والے سرکاری فوٹو جرنلسٹ نے قریب المرگ شہری پر چھلانگیں لگا کر انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا،واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ظالم پولیس کے ڈی اس پی کو ہی مزید تحقیقات کے لیے بھیجا گیا ہے جب کہ ریاستی حکومت نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں والوں کا تجاوزات کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن بھارتی حکومت نےعدالتی فیصلے سے پہلے ہی زمین خالی کرانے کے لئے دھاوا بول دیا، دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھارتی پولیس کی مسلمانوں پر درندگی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ آسام میں ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی شہری مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جب کہ بھارتی صحافیوں کی طرف سے بھی اس ظلم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular