Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سینیٹر علامہ ناصر عباس کی عراق میں اہم دینی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں

بغداد : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراق میں مختلف اہم دینی و سیاسی شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے آلِ حکیم کے چشم و چراغ علامہ سید عمار الحکیم سے بغداد میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عراق و پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات، پاکستانی زائرین کے مسائل و عراقی عوام کی جانب سے زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے شاندار استقبال اور ہر طرح کی خدمات کی فراہمی و محبت و ایثار جیسے موضوعات پر عراقی عوام اور حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے مجلسِ اعلیٰ اسلامى عراق کے سربراہ اور عراقی پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی اسپیکر علامہ ڈاکٹر شیخ ہمام حمودی۔ عراق میں نمائندہ مقام معظم رہبری آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی سے بھی اہم ملاقات کی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے عراق کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عادل عبدالمہدی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک عراق تعلقات میں مزید بہتری ، پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے ویزے۔ ائرپورٹس اور بارڈز کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی.

مزید پڑھیے

Most Popular