Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارت خانے آمد، بندر عباس حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد :جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے پہنچے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقاء چاہتا ہے، پاکستان، بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور مولانا فضل الرحمان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ فلسطین پر جاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular