Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 74 افراد گرفتار، 5 بچے شامل

لکھنو: بھارتی صوبے اتر پردیش میں پولیس نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ اترپردیش کے چھ اضلاع اور شہروں میں پولیس نے چھاپے مارے۔ اور سرحد پار کرنے اور غیرقانونی رہائش کے الزام میں چوہتر روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 55 مرد، 14 خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔ گرفتار شدہ خواتین میں سے ایک حاملہ ہے۔ روہنگیا انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ گرفتار روہنگیا مسلمان دس سال سے ان علاقوں میں رہ رہے تھے، محنت مشقت کرکے گزر بسر کر رہے تھے اور صرف پناہ کے طالب تھے۔ گروپ نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار کی فوج کے مظالم سے جان بچانے کے لیے2017 میں لاکھوں روہنگیا مسلمان فرار ہو کر بنگلہ دیش اور بھارت آگئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular