Tue Oct 20, 2026

روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کا قتل عام ہولوکاسٹ کے مترداف ہے، محمود عباس کے بیان پر اسرائیل اور جرمنی آگ بگولا

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کے قتل عام کو ہولوکاسٹ کے مترداف قرار دے دیا سچ بیان کرنے پر اسرائیل اور جرمنی آگ بگولا ہوگئے اور محمود عباس کے بیان کی مذمت کردی۔
برلن میں جرمن چانسلر اولاف شولز کیساتھ میڈیا سے گفتگو میں محمود عباس نے کہا تھا کہ اسرائیل 1947 سے لیکر اب تک فلسطینیوں کے خلاف 50 مرتبہ قتل عام اور ہولوکاسٹ کا مرتکب ہوچکا ہے۔ ہمارا مطالبہ امن کے سوا کچھ نہیں ہے، پلیز امن کیلئے آگے آئیں، سلامتی کیلئے آگے آئیں، آئیں مل کر اعتماد سازی کو بحال کرتے ہیں، اس موقع پر جرمن چانسلر محمود عباس کے ہولوکاسٹ سے متعلق بیان پر خاموش رہے تاہم بعد ازاں بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ محمود عباس کا بیان اشتعال انگیز ہے۔ہولوکاسٹ کی حقیقت کو کسی اور واقعے سے جوڑنا جرمن شہریوں کیلئے ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، میں ایسی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہوں جو ہولوکاسٹ کو تسلیم نہ کرتی ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular