
نئی دہلی : ہندوستان میں اپوزیشن کی دو جماعتوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کردی۔ منی پور فسادات پر لوک سبھا میں بحث نہ کرانے پر کانگریس اور بھارت راشٹریہ سمیتی نے وزیرِ اعظم مودی کے خلاف الگ الگ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائیں۔ اسپیکر اوم برلا نے تحریک عدم اعتماد کے نوٹس کو قبول کر لیا۔ اس معاملے پر تمام فریقوں کے ساتھ اور قواعد کے مطابق بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایوان میں 322 ارکان کی حمایت حاصل ہے اسے کسی قسم کاخطرہ نہیں ہے۔ کانگریس نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پر سے عوام کا بھروسہ ٹوٹ رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پی ایم مودی منی پور پر بیان دیں لیکن وہ نہیں مانتے۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد انہیں ایوان کو جواب دینا ہوگا۔


































