Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان

جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی ﷺ کے موقع پر ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بفرمان امام خمینی رح بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم الشان وحدت کا پیغام دینگے۔ تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے وحدت ہاوس ماڈل ٹاون لاہور میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے کابینہ کے ارکان اور ضلع لاہور کے عہدیداران شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ، سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، دشمن کی سازش سے ایسی فضا بنانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے جس سے یہ تاثر جائے کہ شیعہ سنی ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم تمام شیعہ سنی متحد ہوکر وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم امت محمدی، سیرت محمدی ص پر متحد و متفق ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular