
لاہور : جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے کارکنوں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان جے یو آئی ف پنجاب کے مطابق 26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پر کارکنان احتجاج کیلئے تیار رہیں۔ ہم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں لیکن حکمران مزاحمت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ مدارس رجسٹریشن بل عالمی قوتوں کی خوشنودی کیلئے روکا جارہا ہے۔


































