Fri Oct 23, 2026

اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی

روزانہ کی خبریں

لالچ اور دھمکیاں، فلسطینی انتظامیہ اسرائیل مخالف قرارداد سے پیچھے ہٹ گئی

نیویارک: امریکا نے لالچ اور دھمکیاں دے کر فلسطینی انتظامیہ کو سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرار داد سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مطلع کیا ہے کہ وہ اسرائیل کیخلاف پیش کی گئی قراداد پر رائے شماری نہیں چاہتا۔ فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تیار کی گئی قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کی اپنی تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کر دے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے فلسطینی انتظامیہ کو بائیڈن کے ساتھ عباس کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے اور اہم امدادی پیکج کا وعدہ کیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی آبادکاری کی عارضی معطلی، فلسطینی مکانات مسماری روکنے کے اعلان کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے کئی اقتصادی اقدامات پر اتفاق کیا ہے جس سے فلسطینی ٹیکس کی آمدنی میں سالانہ چھ کروڑ ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular