
اسلام آباد : وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا اور موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک فرائض انجام دیں گے۔


































