
لندن : لندن میں اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹو ویلی کولندن اسکول آف اکنامکس میں فلسطینیوں کے احتجاج کی وجہ سے خطاب کئے بغیر فرار ہونا پڑا۔ صیہونی سفیر کو طلبا یونین نے اسرائیل اورفلسطین پر نقطہ نظر کے موضوع پر خطاب کی دعوت دی تھی۔ فلسطینی طلبا نے اسرائیلی سفیر کے نسل پرستانہ موقف کی وجہ سے خطاب کی مخالفت کی تاہم وہ خطاب کرنے پہنچیں تو طلبا نے اس کے خلاف نعرے لگائے۔ یونورسٹی کے طلباء و طالبات اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والوں نے ان کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اسرائیلی سفیر تقریر کرنے کے بعد سراسیمگی کی حالت میں فوری طور پر یونیورسٹی سے فرار کر گئی۔


































