Mon Oct 26, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

روزانہ کی خبریں

لبنان: فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دوبارہ جھڑپیں، 4 افراد ہلاک

بیروت : لبنان کے پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں فلسطینی گروپوں میں دوبارہ لڑائی چھڑگئی۔ جھڑپوں میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جمعہ کو فائربندی چند گھنٹے برقرار نہ رہ سکی۔ ہفتے کو کیمپ کی گلیوں میں متحارب گروپوں میں دن بھر شدید جھڑپیں جاری رہیں۔ فریقین نے مشین گنوں، راکٹوں، دستی بموں اور سنائپر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ صیدا میں متعدد گولے گرے۔ جھڑپوں میں الفتح کا ایک رکن، ینگ مسلم گروپ کا ایک رکن اور دو عام شہری مارے گئے۔ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں کی وجہ سے کیمپ اور آس پاس کی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ گذشتہ ماہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب تحریک فتح نے عسکریت پسندوں پر اپنے فوجی جنرل کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا۔ لڑائی میں 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ سینکڑوں کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular