Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

لبنان حملے تشویشناک، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے: دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے کہ لبنان میں سائبر حملے تشویشناک ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز روس کے نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی، فریقین نے کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلیم ، ثقافت اور دیگر شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی، گزشتہ روز کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بیلاروس جیسے دیگر معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
ترجمان نے لبنان میں ہونیوالے دھماکوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے لبنان میں حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے جبکہ پاکستان لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق سیز فائر ہونا چاہیے، پاکستان غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
افغان قونصل جنرل کی قومی ترانے کی مذمت کے معاملے پر سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ قونصل جنرل نے وضاحت جاری کی ہے کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے کھڑے نہیں ہوئے ہم اس وضاحت کو مسترد کرتے ہیں، میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے حرمتی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے اور ہم نے اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ۔
اسی معاملے پر سوال کہ کیا افغان قونصل جنرل پاکستان میں ویزہ اور دیگر دستاویزات کے بغیر رہ رہے ہیں؟ ممتاززہرابلوچ نے جواب دیا کہ حفیظ محب اللہ شاکر پاکستان کے ویزے پر موجود ہے، افغان قونصل جنرل پاکستان میں سفارت کار کا سٹیٹس انجوائے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular