
دی ہیگ : ہالینڈ میں 20 سالوں میں سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی. دی ہیگ میں ہزاروں افراد نے غزہ میں نسل کشی کیخلاف ریلی میں حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق شرکاء کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سرخ کپڑے پہنے ہوئے مظاہرین نے احتجاج کی علامتی لکیر بنائی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ مارچ میں تمام عمر کے شرکاء نے سرخ کپڑے پہنے اور نسل کشی بند کرو کے نعرے والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔


































