اقوام متحدہ کے دار فور امن مشن میں شامل پاک فوج کے لانس نائیک شہید

  Click to listen highlighted text! راولپنڈی : شمالی افریقی ملک سوڈان کے علاقے دار فور میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یو این مشن دارفور میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہوئے ہیں،ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا، عادل جان نے سوڈانی علاقے دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمے داریاں انجام دینے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

راولپنڈی : شمالی افریقی ملک سوڈان کے علاقے دار فور میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یو این مشن دارفور میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہوئے ہیں،ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان کا تعلق لکی مروت سے تھا، عادل جان نے سوڈانی علاقے دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمے داریاں انجام دینے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔