
پشاور : خیبرپختونخوامیں ساون قیامت ڈھاگیا، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنےسے 18افرادجاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے، مانسہرہ کے ضلع تورغرمیں3کچے مکان بارش اورآسمانی بجلی کی زدمیں آگئے، حادثہ میں13افرادجان کی بازی ہارگئے، ایبٹ آبادمیں کاکول کے قریب کچا مکان موسلادھار بارش کا زور برداشت نہ کرسکا، مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں میاں بیوی اور 2 بچیاں شامل ہیں، 8 افراد کو ملبے سے نکال لیاگیا۔


































