وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر حضرت علی ؑ کا قول شیئر کر دیا

  Click to listen highlighted text! لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حضرت علی ؑ کا قول شیئر کر دیا۔حضرت علی ؑ کا قول شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ دنیا میں اس طرح کام کرو گویا تم نے ہمیشہ یہیں رہنا ہے اور آخرت کیلئے کام اس طرح کرو گویا کل تمہارا آخری دن ہے۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ تقریباً 15 سو سال قبل نبی کریم ﷺ نے تاکید کی تھی کہ اس زمین پر ہمیں تمام اقدامات کو مستقبل کی نسل پر اثرات کو مد نظر رکھ کر انجام دینے چاہئیں۔ عمران خان نے لکھا کہ صاحبِ بصیرت حضرت علیؑ نے بھی یہی کچھ فرمایا تھا۔ ہم مسلمانوں کو اپنی آئندہ نسل کی خاطر ماحولیات کے تحفظ کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حضرت علی ؑ کا قول شیئر کر دیا۔حضرت علی ؑ کا قول شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ دنیا میں اس طرح کام کرو گویا تم نے ہمیشہ یہیں رہنا ہے اور آخرت کیلئے کام اس طرح کرو گویا کل تمہارا آخری دن ہے۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ تقریباً 15 سو سال قبل نبی کریم ﷺ نے تاکید کی تھی کہ اس زمین پر ہمیں تمام اقدامات کو مستقبل کی نسل پر اثرات کو مد نظر رکھ کر انجام دینے چاہئیں۔ عمران خان نے لکھا کہ صاحبِ بصیرت حضرت علیؑ نے بھی یہی کچھ فرمایا تھا۔ ہم مسلمانوں کو اپنی آئندہ نسل کی خاطر ماحولیات کے تحفظ کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔