
لندن : برطانیہ میں مقیم سکھ برادری نے بھارت میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا۔ لندن کے دو مقامات پر ووٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ پہلے مرحلے میں ریفرنڈم میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے تھے۔ بھارتی حکام کی جانب سے سکھوں کو روکنے کیلئے ویزے منسوخ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔


































