
کراچی : کراچی میں سبیل حملہ کیس میں گرفتار 3 نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 20 نے ایک لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی، 9 محرم کی صبح عباس ٹاؤن کے نزدیک سبیل امام حسین پر تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا تھا، پولیس نے عزاداروں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرکے ایک درجن سے زائد عزاداران کو گلستان جوہر اور اسکیم 33 کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا، 3 نوجوانوں مرزا رفعت حسین ، طاہر عباس اور ہاشم عباس کے سوا دیگر کو رہا کردیا گیا جبکہ تنیوں کو جیل منتقل کردیا تھا۔


































