
کراچی: یوم شہادت امام حسن عسکری علیہ اسلام پر کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس نکال گیا۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ، صدر دواخانہ، ریگل، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا کھارادر میں نور باغ مسافر خانے پر اختتام پزیر ہوا۔ کراچی میں دوسرا جلوس دن ایک بجے قصر مسیۤب رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوگا جو جلوس گلبہار، لسبیلہ، تین ہٹی اور جیل روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔


































