
کراچی : کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرہ و گیا۔ نشتر پارک میں مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ جلوس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، اس موقع پر عزاداروں کے لئے نذرو نیاز اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
امام بارگاہ علی رضا کے سامنے مولانا شیخ محمد صادق جعفری کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی گئی، جس کے بعد فلسطین ،لبنان، یمن اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوا۔


































