
کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ ناصر عباس شیرازی نے علما کے ساتھ مظلومین پاراچنار سے یکجہتی کے لئے ملیر نیشنل ہائی وے دھرنے میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید شبیہ حیدر زیدی کے خانوادہ سے ملاقات کی اور شہید کی فیملی کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سندھ علامہ سیّد باقر عباس زیدی اور کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ حیات عباس نجفی بھی شامل تھے۔


































