
کراچی : کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے نیوکراچی گودھرا کالونی میں میڈیکل اسٹور کے مالک کو اغوا کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئےعارف حسین کو آہنی راڈوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی آنکھ اور سر میں شدید گہرے زخم آئے ہیں ڈاکٹرز عارف حسین کی جان بچانےکی کوشش میں مصروف ہیں الزہرا میڈیکل اسٹور کے مالک عارف حسین پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے فیس بک پر صحابہ کی توہین پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے ایم ڈبلیوایم کے رہنما زین رضا نے زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمی عزادار کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے افسران اور علاقہ معززین بھی ان کے ہمراہ تھے علامہ صادق جعفری نے متاثرہ خاندان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے مجرموں کی فوری گرفتاری اور قرارواقعی سزا کا مطالبہ کیا ۔


































