
کراچی : طالبان کے معاملے پر حمایت کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ممتاز عالم دین اور صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے دارالعلوم کورنگی میں ملاقات کی جس میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں، اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے، دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے، حالات بہتر ہوجائیں گے، اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال پر حکومت پاکستان کا مؤقف درست ہے۔


































