Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

کراچی، گل پلازہ کی آگ المناک سانحہ بن گئی، 26 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی: کراچی کے گل پلازہ میں خوفناک آگ ایک المناک سانحہ بن گئی۔ عمارت سے اب تک چھبیس لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چھیتر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک جاپہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔ چالیس گھنٹے بعد ریسکیو اہلکار عمارت میں داخل ہوئے لیکن امدادی کام انتہائی مہارت سے کیا جارہا ہے کیونکہ عمارت کا بیشتر حصہ مخدوش ہوگیا ہے اور اس کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔ جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے جنہیں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق گل پلازہ میں آرٹیفیشل گملوں اور پھولوں کی دکان میں ہفتے کی شب 10 بج کر14 منٹ پرآگ لگی تھی جب کہ 10 بج کر 38 منٹ پرریسکیو 1122 کو آگ کی اطلاع دی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular