
کراچی : محفل مرتضی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی(ص) کااہتمام کیا گیا ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اسس تقریب میں اتحاد بین المسلمین کابھرپور مظاہرہ کیا گیا تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے اسکالرز نے شرکت کی۔محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد نعت رسول(ص) پڑھی گئی جب کہ اسلامی اسکالرز میں سے مولانا اصغر درس، ڈاکٹر زاھد علی زاھدی، جناب سبز عالی بیگ اور شیخ قطب الدین نے شرکت کی ۔محفل مرتضی 1993 سے لے کر اب تک اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کر رہی یے۔ اور ہرسال میلاد النبی پر وحدت کانفرنس کااہتمام کیاجاتا ہے.


































