Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی : شہید قاسم سلیمانی و شہدائے القدس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہداء کانفرنس کا انعقاد

کراچی: قدس کے شھداء و مجاھدین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کراچی میں شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ حاج قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور دیگر شہدائے القدس کی چوتھی برسی کے موقع پر ذاکرین امامیہ پاکستان کے توسط سے شہداء و مدافعین القدس کانفرنس کے عنوان سے المحسن ہال کراچی میں یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں فلسطین اور القدس کےمجاہدین و شھداء سے عقیدت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کانفرنس میں موجود شیعہ اور سنی دانشوروں سمیت مذہبی و سیاسی قائدین نے شہید حاج قاسم سلیمانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قدس کی آزادی کیلئے ان کی راہ پر گامزن رہنے کی تاکید کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی، خانه فرہنگ ایران کراچی کے سربراہ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید مجاھدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور فلسطین و القدس کو آزاد کرنے کلئے شہید سلیمانی کے اہداف کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو حماس کا دانش مندانہ اور مناسب اقدام قرار دیا۔ ان کے علاوہ کئی شعراء اور معروف منقبت خوانوں نے بھی شھداء کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
کانفرنس سے مولانا ناصر مہدوی، ڈاکٹر ثروت عسکری، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمیعت علمائے پاکستان کے مولانا سید عقیل انجم قادری، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا سید احمد اقبال رضوی ، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا سجاد حاتمی، علامہ فرقان حیدر عابدی، فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم، بیرسٹر سرفراز علی میتلو نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular