
کراچی: شیعہ علماء کے ایک وفد نے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا اور بشپ بینی ماریو سے ملاقات کی۔ وفد میں مولانا صادق رضا تقوی، مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا علی افضال رضوی، مولانا سجاد مرتضیٰ اور مولانا جواد نوری شامل تھے۔ وفد نے جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے خلاف حالیہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت میں تشویشناک اضافے پر بات کی۔ علماء نے زور دیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفد نے ایسے قوانین کی منظوری اور اس کے غلط استعمال کی بھی مذمت کی جس سے معاشرے میں تشدد کو مزید ہوا ملے۔


































