
کراچی : خانہ فرہنگ ایران کراچی میں ولادت رسول اکرم(ص) اور امام جعفرصادق(ع) کی مناسبت سے 20 اکتوبر بروز بدھ جشن کااہتمام کیاگیا ہے پروگرام شام ساڑھے 7 بجے تلاوت کلام پاک سے شروع ہوگا اور رات دس بجے تک جاری رہے گا, معروف نعت خواں, منقبت خواں اور علمائے کرام تقریب کو رونق بخشیں گے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان مہمان خصوصی ہوں گے۔ مقابلہ حفظ اور قرآت میں کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔


































