
کابل : طالبان نے کابل میں امریکی فورسز سے چھینی گئی بکتربند گاڑیوں کے ساتھ فوجی پریڈ کی پریڈ کے دوران قبضے میں لئے گئے روسی ہیلی کاپٹرکی بھی نمائش کی گئی۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کا کہنا تھا کہ پریڈ کا انعقاد ڈھائی سونئے فوجیوں کی تربیت مکمل ہونے پرکیا گیا۔پریڈ میں طالبان نے درجنوں امریکی بکتر بند گاڑیوں پرسوارہوکر شہرکی سڑکوں پرگشت کیا۔طالبان فوجیوں کے پاس امریکی اسلحہ بھی موجود تھا۔ کابل میں طالبان کی فوجی پریڈ کے دوران قبضے میں لئے گئے روسی ہیلی کاپٹر نے پروازکی۔ طالبان کے زیر استعمال اسلحے کی بڑی تعداد وہ ہے جوامریکا نے طالبان سے جنگ کے لئے افغان فورسزکوفراہم کیا تھا۔


































