
کابل : افغان دارالحکومت کابل کے نواح میں شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں منی بس کے اندر دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں آریانا ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے لیے کام کرنے والے معروف افغان صحافی حامد سیغانی بھی شامل ہیں۔ طالبان عہدیدار کے مطابق دھماکا منی بس میں نصب مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا۔ ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


































