کابل :مسجد میں دھماکے سے 25 افراد شہید، 40 زخمی

کابل: کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 25 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز یں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا۔

  Click to listen highlighted text! کابل: کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 25 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز یں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ طالبان کے انٹیلی جنس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا۔