
ریاض: اردن کے شاہ عبداللہ نے نیٹو کے طرز پر مشرق وسطیٰ میں بھی فوجی اتحاد قائم کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نےاس بارے میں یہ بھی کہاکہ ایسے فوجی اتحاد کا چارٹر بہت واضح رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ اردن کے فرمانروا نے اس امر کا اظہار امریکی میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔شاہ اردن نے مزید کہا کہا اگر نیٹو جیسا فوجی اتحاد وجود میں لایا جاتا ہے تو وہ ان لوگوں میں سے ہوں گے جو سب سے پہلے اس کی تائید کریں گے۔


































