Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جو بائیڈن کی اتحادیوں کو یوکرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے مغربی اتحادیوں کو روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے یورپی اتحادی ممالک کے ساتھ ٹیلی فونک کانفرنس کی جس میں یورپی ممالک کے علاوہ کینیڈا اور جاپان کے سربراہان بھی شامل تھے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹیلی فون کال پر یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، اس کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے علاوہ سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جوب ائیڈن نے کانگریس کی جانب سے یوکرین کے لیے عسکری امداد کی درخواست نظر انداز ہونے کے باوجود یوکرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق تمام ممالک نے جوبائیڈن پر زور دیا کہ یوکرین کے لیے ان کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور کسی نے بھی امریکا کی کیف کے لیے امداد پر شکوک و شبہات کا اظہار نہیں کیا۔ تاہم بائیدن انتظامیہ نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے لیے امداد کی فراہمی میں خلل نہیں پیدا ہونا چاہیے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کسی بھی قسم کی کوتاہی کو اپنے فائدے میں نہ استعمال کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular