
لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے دواؤں کی قیمتوں میں 3 برسوں میں 13 بار جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 100 سے 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے مہنگائی کے خلاف 24 ستمبر کو عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے عوام سے اپیل کہ وہ جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں، اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں اور نااہل حکمرانوں کو مسترد کردیں۔


































