
روم : اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی خودکار تجدید معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اہم سفارتی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیر خارجہ انتونیو تاجانی، وزیر دفاع گویڈو کروسیٹو اور نائب وزیراعظم میٹیو سالوینی کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم کسی چیز سے اتفاق نہیں کرتے تو اسی کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


































