
Pakistani Defence Minister Khawaja Asif, center right, and Afghan Defence Minister Mullah Muhammad Yaqoob sign a ceasefire agreement in Doha, Qatar, Sunday, October 19, 2025.(Qatar Ministry of Foreign Affairs via AP)
استنبول: استنبول میں تین دن سے جاری مذاکرات کے باوجود کوئی سمجھوتہ نہ ہوسکا۔ پاکستان اور افغانستان سرحد پار دہشت گردی پر قابو پانے کے طریقہ کار پر اختلافات ختم کرنے میں ناکام رہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل ہنوز برقرار ہے۔ استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات سے پر رہا۔ دونوں فریقین سرحد پار دہشت گردی پر قابو پانے کے طریقہ کار پر اختلافات ختم کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی وفد کے مطابق افغان طالبان کا وفد اب بھی کسی تحریری معاہدے سے گریزاں ہے، خاص طور پر اس معاملے پر کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی حمایت ختم کرنے کے لیے قابلِ تصدیق ضمانتیں فراہم کی جائیں۔ افغان وفد کے ایک رکن نے کہا کہ افغان فریق واضح کر چکا ہے کہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، ہمیں امید ہے کہ ان مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ ترکیہ اور قطر کے ثالثوں نے بھی یہی جذبہ ظاہر کیا، اور فریقین پر زور دیا کہ رابطہ برقرار رکھیں اور عمل کو ناکامی سے بچائیں.


































