Sun Oct 25, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی، عالمی عدالت انصاف جمعہ کو عبوری فیصلہ سنائے گی

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف مقدمہ میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو عبوری فیصلہ سنایا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنائے گا۔ عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی۔ جنوبی افریقا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ 26 جنوری کو پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے سنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular