Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

تہران میں ریلی کے دوران اسرائیل کا حملہ، عوام میدان میں ڈٹے رہے، امریکا اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے

تہران: اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا ہے جس کے بعد تہران اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تہران کے انقلاب اسکوائر کے قریب نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے دوران امریکا اور اسرائیل نے حملہ کر دیا، دھماکوں کی ویڈیو ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشر ہوئی، دھماکوں کی آواز سے ڈرنے کے بجائے ایرانی عوام ڈٹ کر مزاحمت کرتے رہے۔
ایرانی شہریوں نے دھماکوں کی گونج میں مزید شدت کے ساتھ ایران کے جھنڈے لہرائے، امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کئے گئے ایران کے شہر اصفہان پر حملوں میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا جس کی روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے تصدیق بھی کی ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں اصفہان کے گورنر کے دفتر کے قریب ہونے والے حملے کے نتیجے میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے سے قونصل خانے کے دفتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر نئی فضائی کارروائی کی ہے، یہ حملے جنوبی بیروت میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، دونوں جانب سے بھاری توپ خانے اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں شہداء کی تعداد 570 ہوگئی، جبکہ ایک ہزار 444 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 7 لاکھ 60 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular