
لندن : برطانیہ نے غزہ میں وحشیانہ فوجی کارروائیوں اور غیرانسانی ناکا بندی پر اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات معطل کردیے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ کی ناکا بندی کو اخلاقی طور پر غلط اور غیر معقول قرار دیا اور پارلیمنٹ کو بتایا کہ اسرائیلی حکومت کے قابل مذمت اقدامات اور بیان بازی اسے اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے الگ تھلگ کر رہی ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے تجارتی مذاکرات کی معطلی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ جارحانہ کارروائیوں میں مداخلت کرے اور انہیں روکے، اس کی مسلسل ناکامی فلسطینی برادریوں اور دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں برطانوی پابندیوں کو غیر منصفانہ اور قابل افسوس قرار دیا ہے۔


































