
Israel’s Prime Minister Benjamin Netanyahu, center, is surrounded by lawmakers at a session of the Knesset, Israel’s parliament, in Jerusalem, Israel, Monday, July 24, 2023. (AP Photo/Maya Alleruzzo)
تل ابیب : اسرائیلی پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کے متنازع بل کی منظوری دیدی۔ اسرائیل میں کئی ماہ سے جاری احتجاج کے باوجود صیہونی حکومت نے متنازع بل منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔ اس موقع پر ووٹنگ ہوئی تو بل کے حق میں 64 ووٹ پڑے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے آخری لمحات تک اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوتے رہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے حکمراں اتحاد پر اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنے اور نیتن یاہو پر انتہا پسندوں کی کٹھ پتلی ہونے کا الزام لگایا ہے۔ سول سوسائٹی کے گروپ موومنٹ فار کوالٹی گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ ادھر بل کی منظوری کے موقع پر پارلیمنٹ کے سامنے سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ پولیس کے آگے بڑھنے سےروکنے پر جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔


































