
تل ابیب :اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کے حق میں دو بلز کی ابتدائی منظوری دی ہے۔ ایک سو بیس رکنی پارلیمنٹ کے پچیس ارکان نے بل کے حق میں جبکہ چوبیس نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بل کو مزید غور کیلئے پارلیمنٹ کی خارجہ و دفاعی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
بل کی منظوری کے باوجود اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اس کی مخالفت کی اور اسے امریکا کیساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے والی اشتعال انگیزی قرار دیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ بل قانون بن گیا تو اس سے دو ریاستی حل کے تمام امکانات ختم ہو جائیں گے۔


































